مریم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

مریم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہیں۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے، دوران سماعت عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل بھی ٹرائل کا ہی تسلسل ہوتی ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ یہ سوچ کر دلائل دیں کہ ملزم کے وکیل نہیں، عدالت کی معاونت کر رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ جیسے ٹرائل غیر موجودگی میں نہیں چل سکتا، اپیل پربھی سماعت نہیں ہو سکتی جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تارڑ صاحب آپ اپیل کنندہ (نواز شریف) کے وکیل نہیں عدالتی معاون ہیں جس پر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ میں بیلنس دلائل دوں گا اور عدالت کی معاونت کروں گا۔