کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ، مزید 268 نئے کیسز رپورٹ

09:20 AM, 23 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوگیا ، مزید 268 نئے کیس بھی سامنے آگئے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کے مطابق  12 ہزار 513 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،نئے مریضوں کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے اعدادو شمار کے مطابق 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں