ریاض : ایران پر امریکی فضائی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر سمیت تمام خلیجی ممالک میں سکیورٹی ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یو اے ای کے صدر اور قطر کے امیر نے ہنگامی رابطے کیے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بحرین میں اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے، سائرن سسٹم فعال کر دیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاسز کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
کویت میں دفاعی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، جہاں منسٹریز کمپلیکس میں شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ کونسل بدلتی صورتحال کے مطابق فوری ردعمل دے گی۔
ایرانی صدر نے امریکی حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔