تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملوں میں شرکت کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ "سزا جاری رہے گی" اور اسرائیل کو "صیہونی دشمن" قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں تنبیہ کی۔
سپریم لیڈر کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی جوابی حکمت عملی جاری رکھے گا۔
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق خامنہ ای کا یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ ایران کسی فوری جنگ بندی کے بجائے، اسرائیل کے خلاف طویل مدتی ردعمل کی پالیسی پر عمل پیرا ہو سکتا ہے۔