اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کے روبرو پیش کیا گیا۔
پراسیکیوشن نے مزید ریمانڈ کی درخواست نہیں دی۔ دورانِ سماعت ملزم کے وکلا نے والدین سے ملاقات نہ کروانے پر اعتراض کیا، جس پر عدالت نے کہا کہ اب ملزم جوڈیشل ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ عمر حیات پر الزام ہے کہ اس نے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔