قطر میں مقیم امریکی شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

06:32 PM, 23 Jun, 2025

دوحہ: مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر قطر میں موجود امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "زیادہ احتیاط کے پیش نظر، امریکی شہری اگلے حکم تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔" بیان میں اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں اسے احتیاطی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اور امریکی تنصیبات کو ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے کو احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی۔

مزیدخبریں