مذاکرات کا اگلا مرحلہ مشکل ہوگا، مگر معاہدہ اب بھی ممکن ہے؛اسحاق ڈار

02:10 PM, 23 Jun, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نیوکلیئر فائل، منجمد اثاثوں اور لبنان کے معاملے پر تین تکنیکی ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں، جو متعلقہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز 60 روز تک بغیر کسی ٹیرف کے گزر سکیں گے، تاہم انہیں صرف معیاری نیوی گیشن یا سروس فیس ادا کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بھی اس اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے پیشگوئی کی کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ زیادہ سخت ہو سکتا ہے، تاہم حتمی معاہدہ قابلِ حصول ہے کیونکہ ڈیل میں کوئی منفی نکتہ شامل نہیں رکھا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے فریقین ایک ایسے حل تک پہنچ سکتے ہیں جو خطے میں امن اور استحکام کا باعث بنے۔

مزیدخبریں