اسلام آباد: قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 2026-27 کی منظوری دے دی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سے متعلق پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔
منظور کیے گئے فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے نئی ٹیکس ترامیم نافذ العمل ہوں گی، جن میں تنخواہ دار طبقے اور جائیداد کے لین دین سے متعلق نئی شرائط بھی شامل ہیں۔
حکومت کے مطابق بجٹ میں ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے بجٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترامیم پیش کی تھیں جو ایوان نے مسترد کر دیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اب کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔