مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان، پرتپاک استقبال؛ دوطرفہ تعاون پر اہم مذاکرات متوقع

03:50 PM, 23 Jun, 2026

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے معزز مہمان کے اعزاز میں فلائی پاسٹ کیا۔

ایرانی صدر کا استقبال صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کیا۔ مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسعود پزشکیان امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، جو مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت میں شریک ہوں گا۔

مزیدخبریں