سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کو دی جائے:فاروق ستار کا مطالبہ

02:58 PM, 23 Jun, 2026

اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے ہونا چاہیے، کیونکہ کراچی کے عوام میں اعتماد کی بحالی کے لیے یہ ضروری ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کے معاملے پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم ابھی نہ تو انکار کیا گیا ہے اور نہ ہی ہمارا مطالبہ تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ایک اور اہم مطالبہ لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی بھی ہے، جس پر حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

مزیدخبریں