ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

06:49 PM, 23 Jun, 2026

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کے دوران ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

استقبالیہ تقریب میں اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں یادگاری پودا بھی لگایا، جو پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی علامت قرار دیا گیا۔

ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں