اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔