حکومت  کیخلاف کونسا بڑا سرپرائز تیار ہے ؟آخری پتہ کونسا ہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

05:45 PM, 23 Mar, 2022

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  کھئیل داس کوہستانی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادیوں سے ہماری مشاورت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اپوزیشن حکومت کو بڑا سرپرائز دے گی ۔

مسلم لیگی رہنما  کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہم جانتے ہیں جو پتے عمران خان نے اپنے سینے سے لگا رکھے ہیں اُس میںآخری پتہ استعفیٰ کا ہی ہے ،ان کے اتحادی اپنے اراکین اور کابینہ ممبرا ن انہیں سپرائز دینگے ۔

انہوں نے کہا عمران خان خود اخلاقی طور پر چلے جائیں ورنہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہو جائیگا کیونکہ حکومتی اتحادیوں سے ہماری مشاورت آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ،اپوزیشن ایسا سرپرائز دے گی کہ عمران خان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہتا تھا کہ ہمارے اتحادی ہوں یا ناراض اراکین کسی کو بھی واپس نہیں بلایا جائیگا ،بلکہ ایسے تمام اراکا ن کیخلاف عدالتی کاروائی کر کے انہیں تاحیات نا اہل کروایا جائیگا ۔

مزیدخبریں