پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کا فیصلہ محفوظ، 25 مارچ کو اعلان متوقع

12:16 AM, 23 Mar, 2025

اسلام آباد: برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کا اعلان 25 مارچ تک متوقع ہے۔


ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ایوی ایشن حکام نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ملکی ایئرلائنز کا تفصیلی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔ کمیٹی جلد اپنے فیصلے سے پاکستانی حکام کو آگاہ کرے گی۔


ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن برطانیہ میں اپنی پروازیں بحال کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن پلان پہلے ہی ترتیب دیا جا چکا ہے، اور برطانوی حکام کی اجازت ملتے ہی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔


پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پابندی کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام کو امید ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی جلد مثبت فیصلہ سنائے گی، جس سے فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہو سکے گا۔
 

مزیدخبریں