اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے دوبارہ شروع، 48 گھنٹوں میں 130 فلسطینی شہید

12:38 PM, 23 Mar, 2025

غزہ : اسرائیلی فورسز نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی اپنی سفاکانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران 130 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے علاقے یوہمور پر درجنوں فضائی حملے کیے، اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں کارروائی کی اجازت دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فضائی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج کے غزہ پر 5 روز سے جاری وحشیانہ حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں 263 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، اور غزہ میں جاری بمباری کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 634 تک پہنچ چکی ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 49,747 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار 213 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں