لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی اسے سنوار رہی ہے، قائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان نئے عزم، حوصلے اور جدوجہد کی علامت ہے، 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک عظیم اور منفرد قوم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی کے سفر میں آگے ہی بڑھنا ہے، اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنا کر ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشن ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع میں افواج پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے اور وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔