مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی: پاک فضائیہ نے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی

11:20 AM, 23 Mar, 2026

لاہور: یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا اور ستلج رینجرز سے مزار کی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے شاعرِ مشرق کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس تقریب نے یومِ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جوش و جذبے کو مزید تقویت دی۔

مزیدخبریں