یومِ پاکستان: صدر اور وزیراعظم کا قوم کو مبارکباد، متحد ہو کر ملک کو مضبوط بنانے کا عزم

11:53 AM, 23 Mar, 2026

اسلام آباد : یومِ پاکستان کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور معاشی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
 صدر زرداری نے 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور قراردادِ پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بزرگوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 صدر نے پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور جوہری طاقت بننے کے سفر کو سراہا اور شہدا و غازیوں کو سلام پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک درست معاشی سمت میں گامزن ہے، افراطِ زر میں کمی آئی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ 'قومی اتحاد و یکجہتی' ہے۔

مزیدخبریں