پی ایس ایل 11 کے میچ آفیشلز کا اعلان: ویسٹ انڈین لیجنڈ رچی رچرڈسن کا بڑا ڈیبیو

07:03 PM, 23 Mar, 2026

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ایونٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کے بڑے ناموں کی شمولیت سے میچوں کی نگرانی کا معیار مزید بلند ہونے کی توقع ہے۔
اس میگا ایونٹ کی سب سے اہم خبر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور آئی سی سی کے نامور میچ ریفری رچی رچرڈسن کا پی ایس ایل میں ڈیبیو ہے۔ وہ پہلی بار اس لیگ میں بطور میچ ریفری اپنے فرائض انجام دیں گے، جس سے ایونٹ کی عالمی ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایونٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے تجربہ کار امپائرز کو پینل کا حصہ بنایا گیا ہے،جن میں      احسن رضا (پاکستان)،    کرسٹوفر گیفنی،    علاؤ الدین پالیکر،    الیگزینڈر وارف شامل  ہیں ۔
میڈان میں فرائض انجام دینے والے دیگر امپائرز میں شرف الدولہ سائیکت، کرس براؤن، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاؤید اور طارق رشید  بھی شامل ہیں۔میچ ریفریز کی فہرست میں رچی رچرڈسن کے ہمراہ روشن ماہنامہ، علی نقوی، کامران چوہدری، بلال خلجی، افتخار احمد، علیم موسیٰ اور سہیل ادریس ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزیدخبریں