صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات

12:01 PM, 23 May, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاشی پروگرام پاکستان میں استحکام لا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بات صدر زرداری نے اس وقت کہی جب عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی پروگرام درست سمت میں جا رہا ہے۔

مزیدخبریں