اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر اڑھائی بجے ایک اہم نیوز کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے بنائے گئے ہیں، وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی کے بعد پاکستان کے پاس کشمیر کے تمام چھ دریا ہوں گے۔