وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

12:23 PM, 23 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے پانچ جون سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ اس دوران سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں اور 26 مئی سے سکول صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی لائبریریاں اور آئی ٹی لیبز کھلی رہیں گی تاکہ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں