ایریزونا میں سائیکل سواروں کے چٹان پر خطرناک کرتب

ایریزونا میں سائیکل سواروں کے چٹان پر خطرناک کرتب

ایریزونا :کچھ انوکھا کرنے کی خواہش انسان سے بعض اوقات خطرناک کام کروا لیتی ہے، ایسا ہی ایک انوکھا مظاہرہ منچلوں نے امریکی ریاست ایریزونا میں پیش کیا جب سیکڑوں فٹ بلند چٹان کے تنگ اور دشوار گزار راستے سے سائیکلنگ کرتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس پرفارم کئے۔
اس دوران عمودی پہاڑ پرقائم انتہائی تنگ راستے پرسائیکل سواروں نے ٹریک عبور کیا اور توازن برقرار رکھتے ہوئے سائیکلنگ کی۔اس خطرناک ایڈونچر کو پورا کرتے ہوئے ان منچلوں کی جان بھی جا سکتی تھی، تاہم اپنے شوق کی تکمیل کیلئے انہوں نے جان کی پرواہ کئے بغیرخطرناک مناظر ریکارڈ کروا کر اپنی بہادری کا ثبوت پیش کر دیا۔