امریکی نیوی ایئر کرافٹ حادثے کا شکار،آٹھ افرادکو زندہ بچالیاگیا

امریکی نیوی ایئر کرافٹ حادثے کا شکار،آٹھ افرادکو زندہ بچالیاگیا

واشنگٹن:ایک امریکی نیوی ایئر کرافٹ جنوب مغربی جاپان کے سمندر میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس سیونتھ فلیٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا اس نیوی ایئر کرافٹ میں عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جہاز رونالڈ ریگن ایئر کرافٹ کیریئر کی طرف رواں تھا کہ یہ حادثہ رونما ہوا۔ جاپانی حکام کے مطابق اس جہاز میں سوار آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم کم ازکم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اس حادثے کی وجہ انجن فیل ہونا بتایا گیا ہے۔