وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد :وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق  اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا   اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی جائے گی ۔

 دوسری جانب آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیئے  ہیں۔

 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں