لاہور : سینئر وزیر پنجاب نے فضا ئی آلودگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

12:40 PM, 23 Nov, 2025

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور میں آلودگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ مشرقی ہواؤں کے ذریعے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صبح ہواؤں کا رخ بدلنے سے شہر میں فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں میکینکل سٹریٹ واشنگ، واٹر سپرے اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ بھٹوں اور صنعتی علاقوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے، اور کھلی جگہوں پر آگ جلانے کی مکمل روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سموگ ایمرجنسی سکواڈز 24 گھنٹے الرٹ پر ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے حکومت لاہور میں فضائی آلودگی کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شہریوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں