روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 75 ڈرون مار گرائے

05:18 PM, 23 Nov, 2025

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ رات یوکرین کی جانب سے روسی علاقوں کو نشانہ بنانے والے 75 ڈرونز کو مار گرایا۔ وزارت کے مطابق، ان ڈرونز کو مختلف روسی ریجنز میں تباہ کیا گیا جن میں بحیرہ اسود، کریمیا، بریانسک، وورونژ، کراسنودار، اسمولینسک، بلگوروڈ، کالوگا اور ریازان شامل ہیں۔

وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ ڈرونز بحیرہ اسود کے اوپر تباہ کیے گئے، جن کی تعداد 36 تھی۔ اس کے علاوہ، کریمیا میں 10 ڈرون، بریانسک ریجن میں 9، وورونژ میں 7، کراسنودار میں 4، اور اسمولینسک میں 3 ڈرونز مار گرائے گئے۔ ماسکو اور بلگوروڈ ریجنز میں بھی 2-2 ڈرونز کو ناکام بنایا گیا، جبکہ کالوگا اور ریازان میں ایک ایک ڈرون تباہ ہوا۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظاموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا اور تمام علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔

مزیدخبریں