سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل
کیپشن: فوٹو

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

لیجنڈری کرکٹر کی نئی دلی کے اسپتال میں انجیوپلاسٹی کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق کپل دیو کو طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔61 سالہ کپل دیو نے 1983 میں بھارت کو ورلڈکپ جتوایا تھا۔ کپل دیو کا شمار دنیا کے عظیم آل راونڈروں میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بھارت کی طرف سے 131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جب کہ 1983 میں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔

کپل دیو نے 1994 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جب کہ وہ 1999 سے 2000 تک بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔