کیا تہیہ کرلیا ہے خدیجہ شاہ کو باہر نہیں آنے دینا؟ لاہور ہائیکورٹ، رہائی کے حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پر سی سی پی او فوری طلب 

کیا تہیہ کرلیا ہے خدیجہ شاہ کو باہر نہیں آنے دینا؟ لاہور ہائیکورٹ، رہائی کے حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پر سی سی پی او فوری طلب 

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور مقدمے میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کے معاملے پر عدالت نے سی سی پی او کو آدھے گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 

خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پردوبارہ سماعت ہوئی۔ خدیجہ شاہ مقدمے کےتفتیشی افسر ریکارڈ لےکر عدالت پیش ہوگئے۔ 

تفتیشی افسر نے کہا کہ خانساماں خدیجہ شاہ نے بیان دیا ہے کہ اگر چئیرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوں تو حملہ کردینا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ خدیجہ شاہ کب سے گرفتارہے۔

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ خدیجہ شاہ چھ ماہ سے گرفتار ہے اس پر عدالت نے کہا کہ  کیا اس دوران خانساماں کابیان قلمبند نہیں کیا جا سکتا تھا۔ کیا تہیہ کرلیا ہےکہ خدیجہ شاہ کو باہر نہیں آنے دینا۔ 

مصنف کے بارے میں