وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اہم مسائل پر غور

10:52 AM, 23 Oct, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا، جس میں ملک کی موجودہ اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کا اثر دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی سلامتی پر پڑ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اجلاس میں افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، تاکہ معاہدے کی تفصیلات اور اس کے اثرات کے بارے میں تمام اراکین کو آگاہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں