پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ رادؤسواف سکورسکی اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

09:15 AM, 23 Oct, 2025

اسلام آباد: پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادؤسواف سکورسکی اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران، پولش نائب وزیراعظم پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان موجودہ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، پولینڈ کے وزیرخارجہ کا یہ دورہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ممکنہ سمجھوتوں پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں