لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ

09:37 AM, 23 Oct, 2025

لاہور: لاہور کی فضائی آلودگی آج بھی مضر صحت سطح پر برقرار ہے، اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے باعث ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے اور شہری سانس اور معدے کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بچوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 253 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ بہت زیادہ آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں کی فضاء بھی مضر صحت ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ عراق کا دارالحکومت بغداد تیسرے نمبر پر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی 181 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اور بھارتی شہر کلکتہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں