کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 98 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ اس وقت انڈیکس 166454.50 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان نظر آیا۔ گزشتہ دنوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا تھا، جس میں گزشتہ روز 500 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 984 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔
تاہم، اس تیزی کے فوراً بعد ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی کا آغاز ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 793 پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ ایک لاکھ 66 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔