اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن جوڈیشل کونسل کے 18 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ججز کے ضابطہ اخلاق میں کی گئی ترامیم عدالتی سالمیت، آزادی، اور احتساب کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کونسل کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔