سعودی عرب، خواتین کو آدھے دماغ کا کہنے والے مفتی پر پابندی عائد

12:23 PM, 23 Sep, 2017

ریاض سعودی عرب میں خواتین کو آدھے دماغ کا کہنے والے سعودی مفتی شیخ سعد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سعودی مفتی نے عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان میں مردوں کے مقابلے میں 'ذہانت' نہیں ہوتی اور اسی لیے انھیں گاڑی نہیں دی جانی چاہیے۔

شیخ سعد الحجری کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر بڑی تنقید کی گئی۔ اس تنقید کے بعد سعودی حکومت نے شیخ سعد پر تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شیخ سعد نے کہا تھا کہ عورتوں کے پاس مردوں کے مقابلے میں آدھا دماغ ہوتا ہے اور یہ آدھا دماغ مزید آدھا رہ جاتا ہے جب وہ مارکیٹ جاتی ہیں۔

شیخ سعد کے اس بیان کے بعد ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ شیخ سعد سعودی صوبے عسیر کے فتویٰ اتھارٹی کے سربراہ ہیں ان پر تبلیغ کرنے کی پابندی صوبے کے گورنر نے عائد کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں