ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں 7 سال برس مکمل ہوگئے

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں 7 سال برس مکمل ہوگئے

جہانیاں:امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی، پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قیدمیں سات برس مکمل ہو گئے ہیں ، انہیں23ستمبر2010ءکو نیویارک کی عدالت نے86برس قید کی سزا سنائی تھی ۔امریکی جیل میں قید پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کو بروز ہفتہ 23ستمبرسات برس بیت چکے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو30مارچ 2003ءکو گرفتار کرکے افغانستان منتقل کیا گیا یہاں سے اسے امریکہ منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوافغانستان میں امریکی فوج کے زیر حراست بندوق چھین کرامریکی اہلکار پرمبینہ قاتلانہ حملے کے الزام میں 23ستمبر2010ءبروز جمعرات نیویارک کی ایک عدالت کے جج برمن نے 86برس قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جسے 23ستمبر ہفتہ کو سات برس مکمل ہو چکے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں