سندھ میں وزیر فشریز نے 20 مرغیاں بانٹنا شروع کر دیں

سندھ میں وزیر فشریز نے 20 مرغیاں بانٹنا شروع کر دیں

 کراچی: غربت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم اور پیپلزپارٹی میں ٹھن گئی، عمران خان نے فی خاندان 5 مرغیاں دینے کا اعلان کیا تو سندھ میں وزیر فشریز نے 20 مرغیاں بانٹنا شروع کر دیں۔

سندھ کے وزیر فشریز عبدالباری پتافی نے اپنے حلقے پی ایس 19 گھوٹکی سے فی خاندان 20 مرغیاں دینے کا آغاز کر دیا، کہتے ہیں وفاقی حکومت دے رہی ہے، 1300 روپے میں 5 مرغیاں ہم وہاں سے کیوں لیں، خود کیوں نہ دیں۔

پیپلزپارٹی نے بھی مان لیا کہ غربت کے خاتمے میں مرغیاں بھی معاون ہوسکتی ہیں۔ گھوٹکی میں 20 مرغیوں کی تقسیم کا سن کر رش لگ گیا، اب یہ مرغیاں انڈے دیں گی یا کڑاھی بنیں گی؟ کون جانے۔