میاں شہباز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز کا ٹویٹ، چچا کو خراج تحسین پیش کیا

میاں شہباز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز کا ٹویٹ، چچا کو خراج تحسین پیش کیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا میاں شہباز شریف کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا دوسرا والد قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے شہباز شریف کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک جس نے قوم کی بے لوث خدمت کی۔

42e349263766b25463f4039b50a0f40b

مریم نواز شریف نے لکھا کہ ایسا شخص جس نے سیاسی اور ذاتی طور پر سیاسی ظلم کا شکار ہونے کے باوجود اپنے بڑے بھائی کیساتھ پختہ وفاداری کی عمدہ مثال قائم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی حیثیت میرے لئے ہمیشہ دوسرے والد کی طرح رہے گی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف کیساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور دلی وابستگی کا اظہار کیا۔