انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
کیپشن: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج پھر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 169 روپے 3 پیسے پر بند ہو گیا ہے ۔ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبریں آ رہی ہیں کیونکہ مندی کے رجحان نے کاروباری افراد کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔

e93747c0b1190e96c972317b19a4c974

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 597 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 939 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی۔ اب  تک انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مارکیٹ 45 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔