200 کروڑ کی منی لانڈرنگ: سپریم کورٹ نے جیکولین فرنانڈس کی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

02:40 PM, 23 Sep, 2025

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف کیس ختم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

جیکولین نے جولائی میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست کی تھی، لیکن آج سپریم کورٹ نے یہ درخواست منظور نہیں کی۔

یہ کیس 215 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل سے متعلق ہے، جس میں جیکولین کو دھوکہ دہی اور بھتہ کے الزام میں سوکیش چندر شیکھر کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ یہ کیس سوکیش کے ساتھ جیکولین کی ملی بھگت کا حصہ ہے۔

سپریم کورٹ نے جیکولین کو یہ ریلیف دیا ہے کہ وہ مقدمے کی کارروائی کے مناسب مرحلے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے اگست 2022 میں دہلی پولیس میں سوکیش چندر کے خلاف بھتہ اور دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا تھا، جس میں الزام ہے کہ سوکیش نے خود کو مرکزی سیکریٹری قانون ظاہر کر کے ایک تاجر کی اہلیہ سے فون پر جھوٹ بول کر ضمانت کی پیشکش کی تھی۔

مزیدخبریں