لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب نے شرجیل میمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنانے کا شوق ہے۔ وزیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں 2022 کے سیلاب کے وقت شرجیل میمن اور حکومت نے تیاری کیوں نہیں کی تھی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 132 مرتبہ مذاکرات کی اپیل کی، اور بانی کا ترلہ منت پروگرام اب بھی چل رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا، تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔