پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

06:09 PM, 23 Sep, 2025

پشاور:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

مزیدخبریں