جب جنگیں نہ رک سکیں تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ؟،ٹرمپ کی یواین پر شدید تنقید، اپنی حکومت کی کامیابیوں کا بڑے پیمانے پر اعلان

07:39 PM, 23 Sep, 2025

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں، جس میں انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا بھرپور دفاع کیا اور عالمی ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری تھی کہ جنگیں روکیں مگر افسوس کہ وہ اس میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "کئی ممالک نے اقوام متحدہ کے فون تک نہیں اٹھائے۔ جب جنگیں نہ رک سکیں تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ؟" انہوں نے اقوام متحدہ کے بیانات کو "کھوکھلے الفاظ" قرار دیا اور کہا کہ جنگیں صرف الفاظ سے نہیں رکتی ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا میں لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ "ٹرمپ کو نوبیل انعام دیا جانا چاہیے"۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چار ماہ میں امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد تقریباً "صفر" ہو گئی ہے، اور بائیڈن انتظامیہ کے دور میں لاکھوں "مجنون اور ڈرگ ڈیلرز" امریکا میں داخل ہوئے۔

امریکی صدر نے اپنے دور حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل امریکا دنیا کے لیے مذاق بن چکا تھا، لیکن آج سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات امریکا کے قریب آ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے سات جنگیں ختم کرائیں اور پاکستان، بھارت اور ایران کی مدد سے اسرائیل کی جنگ کو روکنے میں مدد دی۔

مزیدخبریں