ایشیا کپ سپر فور: سری لنکا نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دے دیا

09:46 PM, 23 Sep, 2025

ابوظہبی:ابوظہبی میں جاری ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سری لنکن ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ کامیندو مینڈس نے 50 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ چمیکا کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں