ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کی شاندار کارکردگی، پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

10:53 AM, 23 Sep, 2026

عمان : پاکستان نے عمان میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی دستے نے مقابلوں میں 455 پوائنٹس حاصل کیے اور گھڑ سواری کے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کے دوران 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیتے۔

یہ کامیابی پاکستان کے گھڑ سواروں، کوچنگ سٹاف اور معاون عملے کی محنت اور مسلسل تیاریوں کا نتیجہ قرار دی جارہی ہے۔ قومی ٹیم نے مقابلوں کے دوران عمدہ نظم و ضبط اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔

عمان میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم اب اردن میں ہونے والے 5ویں انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

قومی ٹیم کی اس کامیابی سے پاکستان میں ٹینٹ پیگنگ اور گھڑ سواری کے روایتی کھیل کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں