پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

02:36 PM, 23 Sep, 2026

لاہور:پنجاب بھر میں عوامی امن و امان، سکون اور جان و مال کو لاحق خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک پنجاب بھر میں عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور اکٹھ پر پابندی عائد ہوگی۔

 محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ عوامی امن، سکون اور جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں