وزیراعظم کا نیویارک میں مصروف دن، بل گیٹس سے اہم ملاقات

10:28 AM, 23 Sep, 2026

نیویارک: وزیراعظم نے نیویارک میں مصروف دن گزارا اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے، صحت عامہ، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور صحت کے شعبے میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ بل گیٹس نے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں پاکستان میں صحت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں ترقی کے لیے باہمی تعاون کے مزید مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں