پاکستانی فضائی دفاع کی کارروائی، طورخم اور کوہاٹ کے قریب 8 ڈرونز مار گرائے گئے

01:55 PM, 23 Sep, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاک فوج کے فعال فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

 ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی گئی، جسے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور پاک فضائیہ کے ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

مزیدخبریں