آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کے مذاکرات آج سے، معاشی امور زیرِ بحث آئیں گے

03:55 PM, 23 Sep, 2026

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد سے تکنیکی مذاکرات کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ، بنیادی شرح سود اور ایکسچینج ریٹ سمیت اہم معاشی امور پر بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی کارکردگی اور مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کی معاشی پیش رفت اور مقررہ اہداف پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 مذاکرات میں پیش رفت اور جائزہ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک کی مالی معاونت ملنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں