اسحاق ڈار کی آذربائیجانی وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے نیویارک میں ملاقات

06:00 PM, 23 Sep, 2026

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں